
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان انجینئرامیرمقام نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا دورہ کیا اور اپنے قافلے کے حالیہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر نے زخمی مریضوں سے ملاقات کی اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انجینئر امیر مقام نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وفاقی وزیر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وفاقی وزیرآزاد جموں و کشمیرکے سرکاری دورے سے واپس آ رہے تھے جس میں شاہد اقبال، اشفاق خان ، انجینئر ایم فاروق، محمد عرفان اورخادم حسین زخمی ہو گئے تھے۔