
معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بھارت کے پاکستان مخالف رویے، جعلی بیانیے اور جاوید اختر جیسے شخصیات کی پاکستان میں پذیرائی پر سخت تنقید کی ہے۔
اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ فیض میلے میں جاوید اخترکوکیوں بلایا گیا؟ جب وہ بدتمیزی پراترے توان کیلئے موسیقی کی شام سجائی گئی، لوگ ان کے پیروں میں بیٹھے ہوئے تھے۔
ایسے لوگوں کوعزت دینا ہماری کمزوری بن گئی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جاوید اختر کودوبارہ پاکستان بلایا گیا توجوتوں سے استقبال کیا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرمستقبل میں بھارت اورپاکستان کے تعلقات بہتربھی ہو جائیں، تب بھی جاوید اخترکو پاکستان نہیں آنا چاہیے۔