
لندن کے ایک رہائشی علاقے میں واقع تین منزلہ عمارت میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
خبرایجنسیوں کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی نژاد خاتون اور ان کے تین کمسن بچے شامل ہیں جن کی شناخت جاری نہیں کی گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لندن فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور 70 سے زائد اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔