
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پیار دوبارہ بھی ہو سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ایک محبت کے ہوتے ہوئے دوسرا پیار نہیں ہوتا۔
فلم “لوو گرو” کی پروموشن کے دوران معروف اداکار ہمایوں سعید اورماہرہ خان نے میڈیا سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی۔
ایک ٹک ٹاکرنے سوال کیا دوبارہ محبت ہو سکتی ہے؟ ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دوبارکیا، پیار تو چار بلکہ پانچ بار بھی ہوسکتا ہے۔
فلم میں ہمایوں سعید ایک دل پھینک عاشق کا کردارادا کر رہے ہیں جبکہ ماہرہ خان سنجیدہ اور باوقار کردار میں نظر آئیں گی۔ “لوو گرو” جلد سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔