
ڈسکہ، پنجاب،19جون،:2025سنجینٹا پاکستان نے ڈسکہ میں ایک اعلیٰ سطح کی تقریب میں ®Plinazolin ٹیکنالوجی سے لیس نیکسٹ جنریشن کی جراثیم کش دوا SC 200 Incipioباضابطہ طور پر متعارف کرادی ہے۔ ”Incipio بڑھائے پاکستان کا خزانہ“ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں ممتاز زرعی رہنماؤں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دنیا بھر میں چاول اگانے والے خطوں میں مؤثر ثابت ہونےوالی Incipio 200 SC چاول اسٹیم بورر (Rice Stem Borer) اور لیف فولڈر (Leaf Folder) کے خلاف عین ہدف کے مطابق کنٹرول پیش کرتی ہے جو چاول کی کاشت کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ کیڑوں میں سے دو اقسام ہیں۔ مصنوعات کی جدید فارمولیشن روایتی دانے دار طریقوں سے مختلف ہے اور ایک فولیئر ایپلی کیشن نقطہ نظر کو اپناتی ہے جو زیادہ صحیح ہدف، مؤثر نتائج اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔
چاول پاکستان کی زرعی برآمدات اور دیہی معیشت کا اہم ستون ہے، اس لیےIncipio 200 SC کا تعارف کی آمد سنجینٹا کے مشن کی عکاسی کرتی ہے جو فصل کی پیداوار بڑھانے، نقصانات کو کم کرنے اور کاشتکاروں کو قابل اعتماد، سائنسی بنیادوں پر مبنی حل فراہم کرتی ہے۔
سنجینٹا پاکستان کے کنٹری ہیڈ، ذیشان حسیب بیگ نے کہا کہ ” Incipio 200 SC کے ذریعے ہم محض ایک کیڑے مار دوا نہیں بلکہ ایک عالمی جدت کو مقامی ضروریات کے مطابق تیار کرکے پیش کر رہے ہیں ۔“ تقریب سے کمپنی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اور پروڈکٹ منیجر نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے پروڈکٹ کے پیچھے وسیع تحقیق و ترقی پر روشنی ڈالی اور کاشتکاروں کے ٹرائلز سے حاصل ہونے والے مثبت نتائج اور استعمال میں آسانی کے بارے میں بتایا۔
اس موقع کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو بھی کی گئی، کاشتکاروں نے براہ راست اپنے تجربات کی تفصیلات بتائیں اور ایک برانڈ کی نقاب کشائی بھی کی گئی جو کہ سنجنٹا کی پائیدار زراعت کی کوشش کی عکاس ہے۔
فیلڈ کی تازہ معلومات اور کہانیاں جاننے کے لیے فراہم کردہ ہیش ٹیگز #IncipioPakistan، #BarhayeKhazana، #SyngentaPakistan، اور #RiceFarmingRevolution کوفالو کریں۔