
اسلام آباد، پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک تاریخی کامیابی میں، امارات گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ذیلی کمپنی ایمیزون مال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ابتدائی ریٹنگ ‘A-/A2’ دی گئی ہے۔ یہ کامیابی امارات کی مضبوط مالی حیثیت، ادارہ جاتی نظم و ضبط، اور پیشہ ورانہ ساکھ کی علامت ہے۔
اس سنگِ میل کے ساتھ، امارات گروپ اپنے 413 ارب روپے (تقریباً USD 1.5 ارب) مالیت کے ڈیولپمنٹ پورٹ فولیو کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی راہ ہموار کر رہا ہے اور مستقبل قریب میں ایک آئی پی او کے ذریعے کیپٹل مارکیٹس میں داخلے کی تیاری کر رہا ہے۔
امارات اس وقت پاکستان کے ریئل اسٹیٹ شعبے میں صفِ اول پر موجود ہے، جس کے تحت 14 بڑے منصوبے جاری ہیں جو کمرشل، رہائشی، ریٹیل، اور ہاسپیٹیلٹی سیکٹرز پر مشتمل ہیں۔ ان کے نمایاں منصوبوں میں ایمیزون آوٹلیٹ مال، فلورینس گیلریا، امارات بلڈرز مال اور مال آف امارات شامل ہیں،
ہاسپیٹیلٹی سیکٹر میں، امارات اس وقت پاکستان میں میریٹ کے 4 ہوٹلز کی تعمیر کر رہا ہے، جن میں کورٹ یارڈ بائے میریٹ اور ریزیڈینس اِن بائے میریئٹ شامل ہیں، جو ملک میں عالمی معیار کی سروس اور لگژری متعارف کروائیں گے۔
صرف عمارتوں تک محدود نہ رہتے ہوئے، امارات نے پاکستان میں پراپٹیک (پراپرٹی ٹیکنالوجی) کی بنیاد رکھی۔ گروپ نے اپنی ٹیم کے ذریعے ریئل اسٹیٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں، جن میں اے آئی بیسڈ لیڈ مینجمنٹ سسٹمز، کسٹم پلیٹ فارمز، اور خودکار مارکیٹنگ ٹولز شامل ہیں، جو سیلز، کسٹمر سروس، اور آپریشنز کو زیادہ موثر بناتے ہیں۔
گروپ کی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم، جس میں گرانہ ڈاٹ کام، ایجنسی 21 اور پراپ میکس اے آئی جیسی ذیلی کمپنیاں شامل ہیں، پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے طریقہ کار کو مکمل طور پر تبدیل کر رہی ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز خریداروں اور سرمایہ کاروں کو ایک مکمل ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرتے ہیں، جبکہ مارکیٹ کی مانگ اور سیلز چینلز کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
امارات کا وژن ہے کہ وہ اپنے ریئل اسٹیٹ
اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو عالمی سطح پر لے جائے اور پاکستان کو پراپٹیک کا عالمی لیڈر بنائے۔
وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے ایمیزون مال کو درمیانے سے طویل مدتی درجہ بندی ‘A-’ (سنگل اے مائنس) اور مختصر مدتی درجہ بندی ‘A2’ تفویض کی ہے۔ یہ درجہ بندی مضبوط مالی تحفظ، مناسب لیکوئڈٹی، اور مستحکم مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔ کمپنی کی کامیاب منصوبہ بندی، مکمل شدہ اثاثہ جات میں بلند ترین کرایہ داری، اور جاری منصوبوں میں مستحکم بکنگ اس درجہ بندی کی بنیاد ہیں۔
پاکستان کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر ایک زیادہ منظم، شفاف، اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، امارات گروپ اس تبدیلی کی قیادت پر فخر محسوس کرتا ہے۔