راولپنڈی (پ ر) سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی ہلال امتیاز (ملٹری) کی قابل قیادت اور ڈی جی ایم ایل اینڈ سی میجر جنرل عرفان احمد ملک ہلال امتیاز (ملٹری) کے وژن کے تحت ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ نے ہیلتھ پالیسی 2025 کا متعارف کرادی پاکستان بھر کے 44 کنٹونمنٹ بورڈز میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات میں انقلابی بہتری لانے کا ایک جامع اور دور اندیش منصوبہ کاآغاز کر دیاگیا ڈائریکٹر کنٹونمنٹ ایڈمنسٹریشن رانا خلیل کی بھرپور کاوشوں سے تیار کردہ اس پالیسی دستاویز میں نچلی سطح پر صحت کی خدمات کو ایک نیا معیار دیا گیا پالیسی میں انتظامی بااختیار بنانے کے طویل انتظار کے تصور کے ذریعے طبی عملے میں حوصلہ پیدا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی پہلے سسٹم میں کمی تھی ملک بھر کے کنٹونمنٹ علاقوں میں تمام رہائشیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ہیلتھ پالیسی 2025 تین اہم شعبوں کام کریگی پالیسی میں انفراسٹرکچر کو جدید معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنا ہے جدید طبی ٹیکنالوجی کا استعمال تاکہ تشخیص اور بہترین علاج ممکن ہو سکے صحت کی دیکھ بحال کرنیوالے اہلکاروں کی بھرتی اور تربیت کو یقینی بنایا جائیگاان اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے صحت کے شعبے کو بہتر سے بہتر بنانا ہے تاکہ کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں پالیسی میں مقامی کمیونٹی کی شمولیت کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا مقامی برادری کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ باہمی اعتماد پیدا ہو اور طبی سہولیات کو عوام کی حقیقی ضروریات کے مطابق فراہمی ممکن ہو سکے ہیلتھ پالیسی 2025 ایک انقلابی اقدام ہے جس کا مقصد مساوی، قابل اعتماد اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کے عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار اور صحت مند، بااختیار کنٹونمنٹ کمیونٹیز کے قیام کے عزم کا مظہر ہے
