
ڈہرکی، [15 مئی 2025] –
ماری انرجیز لمیٹڈ نے "Mari Meals Program” کے ساتھ ساتھ اپنے "ماری کسان دوست پروگرام” کے دوسرے مرحلے کا افتتاح ڈہرکی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ تقریب میں ماری انرجیز کے ایم ڈی/ سی ای او جناب فہیم حیدر نے کمپنی کی دیگر سینئر انتظامیہ کے ساتھ شرکت کی۔ "ماری کسان دوست پروگرام” کا مقصد ڈہرکی کے کسانوں کو بااختیار اور معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ڈہرکی میں مقیم ایک ہزار کسانوں کو سبسڈی کارڈز فراہم کیے جائیں گے ۔ یہ کارڈز کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج، کھاد، سپرے اور ویٹرنری خدمات کے حصول کو کم نرخوں پر یقینی بنائیںگے، جس سے ان کی لاگت میں کمی آئے گی اور ان کے منافع میں اضافہ ہوگا۔ پروگرام کا پہلا مرحلہ، جو اپریل 2024 میں شروع کیا گیا تھا، انتہائی کامیاب رہا، جس میں کسانوں کو جدید ترین زرعی تکنیک ، موسم کی پیشن گوئی، مناسبت کاشت کے لیے مٹی کے ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی، جس سے ایک جامع زرعی انقلاب کی بنیاد رکھی گئی ۔ یہ اقدام مقامی کمیونٹی کی بہبود کے لیے ماری انرجیز کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ اس تقریب میں”ماری میل پروگرام”، کا بھی باقاعدہ آغاز ہوا جس کے تحت بچوں کو ان کے اسکولوں میں غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیاجائے گا۔ اس پروگرام سے ڈہرکی اور گردونواح کے ایک ہزار سے زائد بچے مستفید ہوں گے جو ماڑی ماڈل ہائی اسکول اور ماری ہی کےخصوصی بچوں کے نور سحر اسکول میں آتے ہیں۔ جناب فہیم حیدر نے کہا کہ "ہمارا مقصد ڈہرکی کے کاشتکاروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے ضروری آلات اور وسائل فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ دونوں پروگرام ڈہرکی کی مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہیں۔ ماری انرجیز کسانوں کی مدد کرنے اور مقامی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔ ماری انرجیز اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں شراکت داروں کے تعاون کو سراہتی ہے