
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نےکہا ہے کہ وہ نئے پروجیکٹس کے انتخاب میں اکثر الجھن کا شکار رہتی ہیں کیونکہ میں اپنے مداحوں کی محبت اور توقعات کو کھونا نہیں چاہتیں۔
معروف ادا کارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ لوگ جس قدر محبت دیتے ہیں پروجیکٹ پرہر کرداراورکہانی کو بڑے غور و فکر کے بعد چنتی ہوں تاکہ اپنے مداحوں کا اعتماد قائم رکھ سکوں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ ایک نئے پروجیکٹ پرکام کر رہی ہیں جس کی اسکرپٹ ریڈنگ جاری ہے اور وہ جلد ہی ناظرین کے سامنے ایک مختلف کردارمیں نظرآئیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے تمام مداحوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ان کی کامیابی میں مداحوں کا کردار سب سے اہم ہے۔