
واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبہ کے داخلے کی اجازت معطل کر دی گئی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ نے طلبہ کے ریکارڈز سے متعلق تنازع پر کیا، امریکی محکمہ داخلہ کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے یونیورسٹی کو تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کیا۔
فیصلے کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی کا “اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام” (SEVP) سرٹیفکیٹ منسوخ کردیا گیا ہے،اب یونیورسٹی نئےغیرملکی طلبہ کو داخلہ نہیں دے سکے گی، موجودہ غیرملکی طلبہ کو کسی اور منظور شدہ تعلیمی ادارے میں منتقل ہونا ہوگا۔
ہارورڈ یونیورسٹی نے اس فیصلے کوغیرقانونی اورغیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے اورکہا ہے کہ یہ اقدام تعلیم کی آزادی پر حملہ ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے قانونی چارہ جوئی پرغورشروع کردیا ہے۔