
پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش ٹیم کا 10 رکنی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا، دیگر کھلاڑی اوراسٹاف آج رات پہنچیں گے۔
پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ 30 مئی بروزجمعہ کو ہوگا۔
تیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گابنگلہ دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔
پاکستان سکواڈ ان کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخرزمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اورصائم ایوب شامل ہیں۔