
اسلام آباد 28 مئی
یوم تکبیر کے دن کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹرز کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب کی نظامت نوید کھوکر نے کی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، اس موقع پر کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹر کے سی ای او اور ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے چیئرمین سعید جان مروت نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا انمٹ نقش اور سنہرا دن ہے جب ہم نے پوری دنیا کو یہ ثابت کیا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی ایک طاقت ہے ۔ آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید بابی نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا ۔ تقریب میں آل پاکستان پیرامیڈیکس اسٹاف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ارشد خان ، محمد شفیق ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر فرمان اللہ ، یسین خٹک ، ریاض شاہد نے شرکت کی ۔
آخر میں یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا ۔