
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
4 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 68 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 32.600 کلو گرام منشیات برآمد۔
حاجی کیمپ ٹرمینل جی ٹی روڈ پشاور کے قریب خاتون کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد۔
انڈسٹریل روڈ، پشاور کے قریب گاڑی سے 15 کلو افیون برآمد۔ ملزم گرفتار۔
منڈی موڑ، اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 13.2 کلو چرس برآمد۔ ملزم گرفتار۔
پشاور میں شوگر مل کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف


