
9 کاروائیوں کے دوران نائجیرین باشندے اور خاتون سمیت 14 ملزمان گرفتار۔
کاروائیوں میں 1 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 76.38 کلو گرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کاروائیاں
سیالکوٹ میں کالج کے قریب خاتون سمیت موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 60 گرام ہیروئن اور 300 گرام آئس برآمد۔
کہوٹہ روڈ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 100 گرام کوکین برآمد۔
گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
دیگر کاروائیاں
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائیجیرین باشندہ کے پیٹ سے 720 گرام کوکین بھرے 40 کیپسول برآمد، ملزم گرفتار۔
زیرو پوائنٹ، ہائی وے، کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 54 کلو چرس برآمد، 3 ملزم گرفتار۔
کھنہ پل، اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 4.8 کلو چرس برآمد۔
رنگ روڈ، پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو چرس برآمد۔
راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 3 کلو چرس اور 5 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
کھنہ پل، اسلام آباد کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد۔
ٹونمی موڑ، ڈی جی خان کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف