
صوبائی اسمبلی کے ممبر، معائنہ کمشن پارلیمانی سیکرٹری، اور ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محترم چوہدری حیدر سلطان صاحب کی خصوصی توجہ اور انتھک محنت کے نتیجے میں لنگاہ گاؤں کو "ماڈل ولیج” کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
یہ ایک بے مثال اور قابلِ فخر کامیابی ہے جو نہ صرف لنگاہ گاؤں بلکہ پورے یو سی جند اعوان کے لیے ترقی اور خوشحالی کا نیا باب ثابت ہوگی۔ ماڈل ولج حلقہ پی پی۔20، چکوال کے آٹھ گاؤں سیوریج، قبرستان کی چار دیواری، راستوں کی پختگی، پبلک پارکس کی تزائین و آرائش، سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور گلیوں کی کنکریٹ جیسی بنیادی سہولیات سے مستفید ہونگے، مسلم لیگ ن کے تمام ورکرز اس تاریخی کام کے حصول کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور پارلیمانی سیکرٹری معائنہ کمشن پنجاب جناب چوہدری حیدر سلطان صاحب، کے اس عظیم تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اہلیان لنگاہ اور یو سی جند اعوان کے عوام، اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان چوہدری حیدر سلطان صاحب، محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، کے احسان مند ہیں، جن کی بے لوث محنت اور دوراندیش قیادت نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔
لنگاہ گاؤں کی مسلم لیگ ن کی قیادت، مسلم لیگ ن کے ورکرز اور یوتھ سب مل کر اس عظیم منصوبے کو کامیاب بنائیں گے اور لنگاہ گاؤں کو صوبہ پنجاب کا مثالی گاؤں بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انشاللہ
جئے پاکستان!
زندہ باد مسلم لیگ (ن)!
✍️چوہدری غلام شبیر وائس چیرمین یوسی جند اعوان، چوہدری امجد نواز، چوہدری تنویر اقبال، چوہدری محمد جہانگیر لنگاہ، فوکل پرسن یو سی جند اعوان،
پی پی-20، ضلع چکوال.