
کراچی۔ 15جولائی،
2025۔۔پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زونگ فورجی نے کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں Z SAIS کلاؤڈ کے مقامی طور پر میزبانی کے حامل، کاروباری اداروں کے لیے موزوں اور جدید پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس تقریب میں 150 سے زائد انڈسٹریل ماہرین، سینئر ایگزیکٹوز اور ٹیکنالوجی کے ماہرین نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف تیزی سے گامزن کرنا تھا، جہاں یہ بتایا گیا کہ کس طرح مقامی کلاؤڈ انفراسٹرکچر کاروباروں کی ترقی، ڈیجیٹل خودمختاری، اور کلاؤڈ فرسٹ معیشت کے فروغ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

تقریب میں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت کاروباری کارکردگی میں بہتری، حقیقی صارفین کے تجربات اور زونگ فورجی کی کلاؤڈ سروسز کے عملی مظاہرے شامل تھے۔ اس موقع پر Yango، Keenu، AGP اور Kababjees سمیت نو نمایاں کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کیے گئے، جو Z SAIS کلاؤڈ پر انڈسٹری کے اعتماد کا ثبوت ہے۔اس موقع پر ایشیا کے ممتاز سوشل امپیکٹ انٹرپرینیور ندیم حسین اور ہمایوں بشیر (ڈن اینڈ براڈسٹریٹ کے کنٹری ایڈوائزر) نے خطاب کیا اور پاکستان میں مقامی کلاؤڈ انفراسٹرکچر کے کردار کو ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے اہم قرار دیا۔
اس موقع پر زونگ کے جدید ڈیٹا سینٹر کا ورچوئل دورہ اور Z SAIS کلاؤڈ کی خصوصیات جیسا کہ ون ونڈو سروس ایکٹیویشن، زیادہ تاخیر نہ کرنے والی کارکردگی اور مضبوط سیکورٹی سسٹم کا براہ راست مظاہرہ بھی کیا گیا۔
زونگ فورجی کے ہیڈ آف بزنس سلوشنز، فاروق رضا خان نے کہااس موقع پر کہا کہ،”پاکستان کے ڈیجیٹل سفر میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ جیسے جیسے ملک کلاؤڈ-فرسٹ حکمت عملی کو اپناتا جا رہا ہے، Z SAIS کلاؤڈ محفوظ، پائیدار اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کرتا ہے جو مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہے۔ ہم اپنے بزنسز کو عالمی سطح پر مقابلے اور مقامی سطح پر اسمارٹ سروسز کی فراہمی کے لیے درکار ٹولز فراہم کر کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔“
تقریب کے آخر میں ایک نیٹ ورکنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس کامیاب ایونٹ کے ذریعے زونگ فورجی نے ایک بار پھر پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں اپنی قیادت کو مستحکم کیا اورجدت، تعاون اور قومی ترقی کا جشن منایا۔