ہم مختلف ممالک میں انوسٹرز کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول کروانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ،خورشید برلاس
اسلام آباد ( پ ر) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے کراچی میں آبادہائوس میں چیئرمین آباد محمد حسن بخشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بانی چیئرمین نے 8 ویںپاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ ٹورازم انوسٹمنٹ کانفرنس جو کہ 22-23 نومبر کو پرل کانٹی نینٹل کراچی میں منعقد ہو رہی ہے۔۔کانفرنس میںسیاحت، میڈیکل،ایجوکیشن،اوورسیز ایمپلائمنٹ، پرائیویٹ ڈویلپیئر، اسٹاک ایکسچینج انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور دیگر شعبوں سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شر کت کرے گی۔چیئرمین آباد محمد حسن بخشی سے کانفرنس اور ایکسپو کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔ دوران گفتگو بتایا کہ پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام ملکی وبین الاقوامی ایونٹس اسلام آباد،پشاور ،کوئٹہ اور بین الاقوامی جس میں سعودی عرب جدہ ،یو کے اور مئی2025ء بحرین میں بھی ایکسپو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ہمیں بہت پذیرائی ملی۔ ہمیں دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنا ہوگا ہم ذاتی حیثیت میں اس کیلئے کوشاں ہیں ہم مختلف ممالک میں انوسٹرز کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول کروانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونیوالی کاوشیں کو سراہا اور مکمل یقین دہانی کروائی کہ وہ اس ایونٹ کا حصہ بھی بنیں گے اور کراچی میں ہونیوالی8 ویںپاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ ٹورازم انوسٹمنٹ کانفرنس میں بھرپور تعاون بھی کریں گے۔
