"آزاد وطن میں جینا اللہ کی عظیم عطا ہے یہ دن خود احتسابی، یکجہتی اور عزم کا دن ہے ۔
"پاکستان ہماری پہچان ہے، اسے ترقی دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے — چوہدری محمد نعیم”

اسلام آباد:(پ۔ر)
اے سی سٹی اسلام آباد محترمہ ماہین نے بانی سیور فوڈ اور سرپرستِ اعلیٰ ریسٹورنٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن (RRCSBA) چوہدری محمد نعیم کے ہمراہ بلیو ایریا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر 14 اگست کی مناسبت سے بلیو ایریا کی سجاوٹ، پروگرام کی تیاری، صفائی، سیکیورٹی اور پارکنگ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا یومِ آزادی کے حوالے سے سیور فوڈز کے بانی چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ "آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کی قدر وہی قومیں جانتی ہیں جو غلامی کے دور سے گزر چکی ہوں” پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، اور آج ہم جس کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ ہمیں آزادی کے حقیقی معنی سمجھنے ہوں گے۔ یہ صرف جھنڈے لہرانے یا آتش بازی تک محدود نہیں بلکہ اپنے ملک سے وفاداری، دیانتداری اور خلوص نیت سے خدمت کرنے کا عہد کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ سیور فوڈز نہ صرف ایک فوڈ چین ہے بلکہ ایک قومی ادارہ ہے جو پاکستان کے عوام کی خدمت اور ملکی معیشت میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔چوہدری محمد نعیم نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور اخلاقی اقدار کو اپنائیں اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، پرامن اور خوشحال ملک بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

