
لاہور، 04 اگست 2025: معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے پاکستان میں اپنی نئی Reno14سیریز متعارف کرا دی ہے، جو صارفین کے لیے جدید AI فیچرز، شاندار فوٹوگرافی اور خوبصورت ڈیزائن کا امتزاج پیش کرتی ہے۔ Reno14 سیریز اب پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، جس میں تین ماڈلز Reno14 F 5G،Reno14 5G اور Reno14 Pro 5Gشامل ہیں۔
اس سیریز میں AIفلیش فوٹوگرافی فیچر بھی فراہم کیا گیا ہے جو کہ صارفین کو ٹرپل فلیش کیمرہ سسٹم کے ذریعے کم روشنی میں شاندار تصویریں لینے کے قابل بناتی ہے۔ چاہے آپ پورٹریٹ لے رہے ہوں یا 3.5x ٹیلی فوٹو کیمرہ کے ساتھ زوم کر رہے ہوں، Reno14 سیریز ہر لمحے کو واضح، رنگین اور اسٹوڈیو جیسا بناتی ہے۔
اوپو بہترین فوٹوگرافی کے ساتھ ساتھ دیگر AI فیچرزبھی فراہم کرتا ہے۔ Geminiکے ساتھ شراکت سے صارفین کو مزید بہتر AI تجربات اور موجودہ ٹولز میں اپگریڈزملیں گی جوکہ روزمرہ کے استعمال کو مزید اسمارٹ اور مؤثر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، AI Livephotoکی مددسے ہرلمحہ بہترین طریقے سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔اوپوکے جدید AI Editor 2.0میں شامل ایڈیٹنگ ٹولز، AI Recompose،AI Unblur،AI Reflection Remover، AI EraserاورAI Perfect Shot صرف ایک ٹیپ پر پروفیشنل ایڈیٹنگ ممکن بناتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھReno14 سیریز کاخوبصورت ‘ ڈیزائن،یونی باڈی گلاس بیک، باریک اسکرین بیزلز اور IP69 ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے جو کہ نہ صرف دلکش ہے بلکہ روز مرہ کے سخت حالات کا بھی مقابلہ کرتا ہے۔ Reno14سیریز شاندار اور جدید ColorOS15کے ساتھ آتا ہے جو کہ پانچ بڑے سافٹ ویئر اپڈیٹس کے ساتھ بہترین کارکردگی فراہم کرتاہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے اوپوپاکستان کے سی ای او، جارج لانگ نے کہاکہ،Reno14″سیریزاوپوکی شاندار جدت کی عکاسی کرتی ہے۔ ہمارا مقصد AI صلاحیتوں کو اعلیٰ ڈیزائن اور کیمرہ پرفارمنس کے ساتھ یکجا کر کے روزمرہ کے کاموں کو زیادہ سمارٹ، تیز اور آسان بنا نا ہے۔ "
ملٹی ٹاسکنگ کر رہے ہوں، گیمنگ کر رہے ہوں یا کانٹینٹ بنا رہے ہوں، Reno14 سیریز جدید چپ سیٹس کے ساتھ عمدہ کارکردگی فراہم کرتی ہے۔ Reno14 5G ماڈل MediaTek Dimensity 8350 چپ سیٹ، 6,000mAhبیٹری اور 45W SUPERVOOC™ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ آتا ہے۔ 120Hz ریفریش ریٹ شفاف ڈسپلے دیتا ہے، جبکہ AI HyperBoost 2.0 گیمنگ کے تجربے کو ہموار بناتا ہے۔
Reno14 اور Reno14 Pro میں ایک ایڈوانسڈ کولنگ سسٹم موجود ہے جو طویل گیمنگ سیشنز کے دوران بھی ہیٹ مینجمنٹ کے ساتھ مضبوط پرفارمنس یقینی بناتا ہے۔ صرف گیمنگ ہی نہیں، بلکہ یہ سسٹم پاکستان جیسے گرم ملک میں عام استعمال کے دوران بھی ڈیوائس کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اوپوReno14سیریز اب ملک بھر میں اوپو کے آفیشل ریٹیلرز اور آن لائن اسٹورز پرشاندار آفرز کے ساتھ پری آرڈرپردستیاب ہے۔
