
لاہور، جمعہ، 15 اگست 2025: پاکستان میں نوجوانوں کے سب سے مقبول اسمارٹ فون برانڈ انفینکس نے باضابطہ طور پرانفینکس
HOT 60 Proلانچ کر دیا ہے، جو 1.5K سپر امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ صارفین کو نہایت طاقتور اور حقیقت سے قریب ترین تصویری کوالٹی فراہم کرتا ہے، جبکہ یہ اسمارٹ فون 5 سال تک اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس بھی دیتا ہے جواسمارٹ فون کی سیکیورٹی کو طویل عرصے تک برقرار رکھتا ہے۔ انفینکسHOT 60 Proاب 45,999 روپے میں ملک بھر کے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر آف لائن اور Xpark.pkکے ذریعے آن لائن فروخت کیلئے دستیاب ہے۔
انفینکسHOT 60 Pro 1.5K سپر امولیڈ ڈسپلے شاندار رنگوں کی درستگی، گہرے سیاہ شیڈز اور بہترین کنٹراسٹ فراہم کرتا ہے، جس سے تصاویر اور ویڈیوز انتہائی وضاحت اور خوبصورتی کے ساتھ نمایاں ہوتی ہیں جبکہ اس کی 5 سالہ XOS اپ ڈیٹس کارکردگی اور نئے فیچرزکے ساتھ سیکیورٹی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ جدید اینٹی تھیفٹ فیچرز، ڈیٹا اور ڈیوائس دونوں کو غیر متوقع حالات میں بھی محفوظ رکھتے ہیں، جبکہ اس کا انوویٹو 1.5 کلومیٹر نو-سگنل کمیونیکیشن فیچر قریبی رابطوں سے موبائل نیٹ ورک کے بغیر بھی بات چیت کی سہولت دیتا ہے جو ایمرجنسی، آؤٹ ڈور سرگرمیوں یا دور دراز مقامات کے لیے نہایت موزوں سہولت ہے۔
لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انفینکس کے سی ای او سائمن فینگ نے کہاکہ”انفینکسHOT 60 Pro اسمارٹ فونز کے میدان میں ایک بڑا اضافہ ہے جواسے صارفین کے روز مرہ طرزِ زندگی کے ساتھ مستقبل کے لیے بھی ایک قابلِ اعتماد ٹول بناتا ہے۔اس اسمارٹ فون میں ہم نے جدید ڈسپلے ٹیکنالوجی، طویل مدتی سافٹ ویئر سپورٹ اور جدید حفاظتی و رابطے کے فیچرز کو یکجا کیا ہے تاکہ اپنے صارفین کو ہر صورتحال میں بااختیار بنایا جا سکے۔”
چاہے آپ سپر امولیڈ اسکرین پر اپنے پسندیدہ شوز اسٹریمنگ کر رہے ہوں، یا پہاڑوں میں ہائیکنگ کے دوران 1.5 کلومیٹر تک سگنل کے بغیر رابطے کی سہولت استعمال کر رہے ہوں، انفینکسHOT 60 Pro آپ کی زندگی کے ہر لمحے سے ہم آہنگ ہے۔ 5 سالہ XOS اپ ڈیٹس سے طلبہ اور پروفیشنلز دونوں کولمبے عرصے کیلئے نئے فیچرز تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے صارفین کے لیے اینٹی تھیفٹ ٹولز بے مثال تحفظ فراہم کرتے ہیں جواسمارٹ فون کی نہ صرف چارجنگ اسپیڈ کو بہتر بناتی ہے بلکہ بیٹری کی عمر کو بھی بڑھاتی ہے، جس سے یہ روزمرہ کے استعمال کے لیے ایک بہترین انتخاب بن جاتا ہے۔