12 اگست 2025
آزادی کا جشن، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی زیرِ قیادت یومِ آزادی کے موقع پر ریلی کا انعقاد
راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو آر ڈی اے آفس سے مری روڈ تک نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، کنزہ مرتضیٰ نے کی۔ یہ ریلی پاکستان سے محبت، آزادی کی اہمیت، اور قومی یکجہتی کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر آر ڈی اے کے افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ اسلامیہ سکول کے طلب علموں، اساتذہ اور دیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم تھامے، ملی نغمے گاتے ہوئے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ پورا ماحول حب الوطنی سے لبریز تھا۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا یومِ آزادی ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے فرائض کو ایمانداری، خلوص اور محنت سے انجام دیں تاکہ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکیں۔ ریلی کے اختتام کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


