تین روزہ عرس کے دوران صفائی ستھرائی کے ساتھ لنگر کی تیاری و تقسیم میں ضلعی افسران کا براہِ راست تعاون رہا۔
۔۔۔
عرس کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی جانب سے لنگر کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اسلام آباد(پ’ ر) حضرت شاہ عبداللطیف کاظمی المعروف بری سرکار کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کا اختتام بخیر ہوا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں زائرین نے شرکت کی۔ عرس کے موقع پر لنگر کی تیاری اور تقسیم کا انتظام سیور فوڈز کو سونپا گیا، جو ادارے کی انتظامیہ اور بالخصوص بانی چوہدری محمد نعیم کی ذاتی نگرانی میں انجام پایا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس بالخصوص ایڈیشنل کمشنر مہرین۔ایڈیسنل کمشنر صاحبزادہ یوسفو دیگر ضلعی افسران کیطرف سے وقتاً فوقتاً لنگر کے انتظامات کا معائنہ کیا جاتا رہا انہوں نے اعلیٰ معیار، صفائی اور بہترین ذائقے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ حکام نے کہا کہ لنگر زائرین کو عقیدت و احترام کے ساتھ پیش کیا گیا اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملا۔پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں زائرین عرس بری سرکار میں شریک ہوئے۔ ان کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، انہیں باعزت طریقے سے لنگر پیش کیا گیا، اور خدمت کے ہر مرحلے میں مہمان نوازی کو مقدم رکھا گیا۔ ,نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے مزار کے غسل کی تقریب میں حصہ لیا اور انتظامات کی تعریف کی ۔ اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سابق وزیرِ مملکت اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار، گدی نشین بری امام سرکار راجہ سرفراز اکرم، امتیاز جنجوعہ سمیت ‘معززینِ علاقہ اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے سیور فوڈز کی خدمات اور مہمان نوازی کو خراجِ تحسین پیش کیا

ڈائریکٹرز سیور فوڈز لنگر کی تیاری کی نگرانی اور تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کےلیے کچن کا جائزہ لیتے ہوئے۔

، مہرین بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بانی سیور فوڈز چوہدری محمد نعیم زائرین کے کھانے کا معیار چیک کراتے ہوئے

عرس بری امام سرکار پر زائرین کےلیے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں سیور فوڈز سٹاف بہترین خوش ذائقہ لنگر کی تیاری میں مصروف عمل۔
