راولپنڈی امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ الخد مت فاونڈیشن شمالی پنجاب نے بنو قابل پروگرام کا تاریخی اغاز کر تے ہو ئے پچاس ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی ہنر سکھانے کے عزم کا اعلان کیا ہے،ہمارا خواب پاکستان کو آئی ٹی سپر پاور بنانا ہے، اور یہ پروگرام اسی جدوجہد کا حصہ ہے،راولپنڈی گجرات اور سرگودھا میں بنو قابل پروگرام کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے،راولپنڈی میں 12 اکتوبر، سر گودھا میں 17اکتوبر اورگجرات میں 30 اکتوبر کو ہونے والی ابتدائی تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ہوں گے، پرو گرام میں چیمبر اف کامرس کے صدور،آئی ٹی ماہرین، تعلیمی اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے، انھوں نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے تحت شروع ہونے والے اس انقلابی منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی کی مہارت فراہم کر کے انہیں روزگار اور فری لانسنگ کے قابل بنانا ہے،اس پروگرام سے راولپنڈی، گجرات اور سر گودھا میں 50ہزارنوجوان بچے اور بچیوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے جا ئیں گے،جس کے ذریعے وہ گھر بیٹھ کر روزگار حا صل کر پائیں گے۔ا ن خیالات کااظہار انھوں نے راولپنڈی میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر الخد مت فاونڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان خان، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی، الخد مت فاونڈیشن راولپنڈی کے صدر ہارون رشید اور ساجد کمال بھی مو جو د تھے۔
ڈاکٹر طارق سلیم نے کہااس پروگرام سے سالانہ پچاس ہزار نوجوان آئی ٹی کی تربیت حاصل کریں گے، بنو قابل پروگرام میں چھ ماہ کے کورسز کرائے جائیں گے جس میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ،ڈیٹا سائنس،گرافک ڈیزائنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے کورسز شامل ہیں،کورسز مکمل کر نے والے نو جو انوں کو پنجاب ٹیکنیکل بورڈ اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے میعاری سڑ ٹیفیکیٹ دیے جائیں گے،جبکہ ملازمت کی تر بیت مکمل کر نے والے نوجوانوں کو شراکت دار کمپنیوں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا ئیں گے، انھوں نے کہا بنو قابل پروگرام کے کورسز مکمل کر کے فری لانسنگ کے زریعے پاکستان کی ایکسپورٹ میں سالانہ 50 ملین ڈالرکا اضافہ متوقع ہے،ایک سو سے زائد ادارے اور کمپنیاں شرکت دار کے طور پر اس پروگرام میں شامل ہیں۔
About The Author