
10کاروائیوں کے دوران4 خاتون سمیت 14ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں76 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 57.245کلوگرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
یونیورسٹی روڈ گلگت کے قریب 2 ملزمان سے 4.800کلو چرس برآمد ۔
گلگت میں ایک اور کاروائی کے دوران ِنجی کالج کے قریب 2 ملزمان سے 4.800 کلو چرس برآمد
مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد
گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
دیگر کاروائیاں
ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے پیٹ 410 گرام وزنی 69 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ۔
جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل سے 1.425 کلو آئس برآمد
رشاگئ ٹول پلازہ پر 3 خواتین مسافروں کے قبضے سے 26.400 کلو چرس ،1 کلو ہیروئن ،2.400 کلو افیون اور 500 گرام آئس برآمد ۔
جامشورو ٹول پلازہ کے قریب بس میں سوار مسافر خاتون کے قبضے سے 7.200 کلو چرس برآمد.ملزمہ گرفتار
مہران کالونی بس ٹرمینل کے قریب مسافر سے 7.200 کلو چرس برآمد ۔ملزم گرفتار
لاہور میں بارڈر ایریا کے قریب 2ملزمان سے 520 گرام ہیروئن اور ڈرون برآمد
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر گاڈی سے 90 گرام ہیروئن برآمد ۔ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف