
28 اگست کو جاپان کی وزارت خارجہ نے لاہور فلورٹیج سوگیٹسو اسٹڈی گروپ کی چیئرپرسن محترمہ نوین سید کو جاپان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جاپانی وزیر خارجہ کی طرف سے کامنڈیشن ایوارڈ 2025 دینے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور فلورٹیج سوگیٹسو اسٹڈی گروپ ایک ثقافتی تنظیم ہے جو پاکستان میں جاپانی طرز میں پھولوں کی آرائش کے فن اکیبانہ کی ترویج کے لئے کام کرتی ہے ۔
لاہور فلورٹیج سوگیٹسو اسٹڈی گروپ کی چیئرپرسن محترمہ نیوین سید پاکستان میں اکیبانہ ورکشاپ ،کلاسز اور نمائشوں کے انعقاد کے ذریعے جاپانی ثقافت کو پاکستانیوں کو متعارف کرانے کے لیے بے لوث اور پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
پاکستان میں جاپان کے سفیر مسٹر اکاماٹسو شوچی نے محترمہ نیوین سید کو اس سال جاپانی وزیر خارجہ کی طرف سے کامنڈیشن ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔مزید برآں، سفیر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ محترمہ نیوین پاکستان میں جاپانی پھولوں کی تزئین و آرائش کے روایتی فن اکیبانہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور خیر سگالی کے پل کا کام کرتی رہی ہیں۔
ایوارڈ دینے کی تقریب بعد میں منعقد کی جائے گی جہاں سفیر اکاماٹسو جاپان کے وزیر خارجہ کی جانب سے مس نوین سید کو ایوارڈ دیں گے۔