اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
6 کاروائیوں کے دوران 1 افغان باشندے سمیت 9 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 22.436 کلوگرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 780 گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 3 کلوگرام چرس برآمد۔
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
دیگر کاروائیاں
موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار ملزم سے 6 کلوگرام چرس برآمد۔
کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 9.6 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
سنگر چورنگی کراچی کے قریب افغان باشندے سمیت 2 ملزمان سے 1.020 کلو چرس برآمد۔
رنگ روڈ پشاور پر ملزم کے قبضے سے 36 گرام کوکین برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف
