اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف
شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
10 کاروائیوں کے دوران 4 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار
کاروائیوں میں 9 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی1238.8 کلوگرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
کاک پل اسلام آباد کے قریب خاتون کے قبضے سے 3.719 کلوگرام چرس برآمد
لیاری کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 430 گرام چرس برآمد
گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
دیگر کاروائیاں
ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالی خاتون سے سموسے بنانے والی مشین سے 1.971 کلو آئس برآمد
شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بیجھے جانیوالے پارسل سے 750 گرام آئس برآمد
کراچی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 1.2 کلوگرام آئس برآمد
کوٹ لکھپت میں واقع کوریئر آفس میں فرانس بیجھے جانیوالے پارسل 0.579 کلوگرام 3200 ڈیازیپام گولیاں برآمد
ترکئی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بجری سے بھرے ٹرک سے 11 کلوگرام چرس برآمد ۔2 ملزمان گرفتار
پشین بس اڈہ کے قریب 2گاڈیوں سے 6 کلو آئس اور 6 کلو چرس برآمد ۔3 ملزمان گرفتار
سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 مسافر خواتین کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد
عبد الرحمن زئی ڈسٹرکٹ پشین سے 1200 کلوگرام چرس گردہ پاؤڈر برآمد
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف
