- جوبلی جنرل انشورنس نے پاکستان کے معتبر ترین طبی اداروں میں سے ایک آغا خان یونیورسٹی اسپتال(AKUH) کے ساتھ ایک تاریخی اشتراک کا اعلان کیا ہے۔اس اشتراک کے تحت "جوبلی جنرل ڈسکاؤنٹ کارڈ” متعارف کرایا گیا ہے.جو ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد انشورنس سے بڑھ کر قدر فراہم کرنا اور اپنے صارفین کے لیے معیاری صحت کی سہولیات کو مزید آسان بنانا ہے.کراچی میں منعقدہ دستخطی تقریب میں اس تعاون کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ (MoU) پر دستخط جناب اظفر ارشد منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جوبلی جنرل انشورنس اور ڈاکٹر فرحت عباس چیف ایگزیکٹو آفیسر آغا خان یونیورسٹی اسپتال پاکستان نے کیے۔تقریب میں محترمہ شگفتہ حسن گلوبل نائب صدر فنانس و چیف فنانشل آفیسر آغا خان یونیورسٹی اور جناب ندیم ارشد چیف سیلز آفیسر جوبلی جنرل انشورنس بھی شریک تھے۔اس اشتراک کے تحت جوبلی جنرل انشورنس کے تمام صارفین کو آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی منتخب آؤٹ پیشنٹ سہولیات پر 12 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔یہ رعایت لیبارٹری ٹیسٹس ریڈیالوجی خدمات اور ادویات پر دستیاب ہوگی۔یہ اقدام جوبلی جنرل کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ایسی سہولیات فراہم کرے جو روایتی انشورنس کوریج سے بڑھ کر حقیقی قدر پیش کریں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
جناب اظفر ارشد منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جوبلی جنرل انشورنس نے کہا”جوبلی جنرل میں ہمارا یقین ہے کہ شراکتیں ایسی ہونی چاہئیں جو انشورنس تحفظ سے کہیں آگے کی قدر پیدا کریں۔
آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ساتھ یہ اشتراک ہمارے مشترکہ عزم کی نمائندگی کرتا ہے — نگہداشت اعلیٰ معیار اور بہتر زندگیوں کے لیے معیاری صحت کی سہولیات تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنا۔”ڈاکٹر فرحت عباس چیف ایگزیکٹو آفیسر آغا خان یونیورسٹی اسپتال پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”ہمیں جوبلی جنرل انشورنس کے ساتھ اس بامعنی اشتراک پر خوشی ہے۔جوبلی کے صارفین کو آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور اس کے آؤٹ ریچ نیٹ ورک میں رعایت فراہم کر کے ہم ملک بھر میں معیاری صحت کی خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا چاہتے ہیں۔یہ اشتراک ہمارے مشترکہ مشن کی عکاسی کرتا ہے .پاکستان کے عوام کے لیے معیاری طبی سہولیات کو زیادہ قابلِ رسائی اور سستی بنانا ہے.ہم مل کر صحت اور فلاح کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں قابلِ اعتماد طبی خدمات کی رسائی بڑھا رہے ہیں۔”
جوبلی جنرل ڈسکاؤنٹ کارڈ کمپنی کے اس وسیع وژن کا حصہ ہےجس کے تحت وہ معروف اداروں اور برانڈز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے صارفین کو خصوصی پیشکشیں فراہم کر رہی ہے — تاکہ وہ بامعنی بچتوں اور روزمرہ سہولتوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
صارفین اس پروگرام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے اور اپنا کارڈ حاصل کرنے کے لیے جوبلی جنرل انشورنس کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں:
