مسلسل 13 سالوں سے ایف ایف سی ’’ٹاپ 25 کمپنیوں‘‘ میں پہلی پوزیشن پر براجمان
راولپنڈی (بیورو رپورٹ)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے شفافیت اور بہترین کارپوریٹ گورننس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سال 2025 کی چوتھی کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا، جس میں 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے دوران کمپنی کی کارکردگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ایف ایف سی پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں پیشہ وارانہ عمدگی اور گورننس کے اعلیٰ معیار قائم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے مسلسل 13 سالوں سے ایف ایف سی کو ’’ٹاپ 25 کمپنیوں‘‘ میں پہلی پوزیشن پر تسلیم کیا ہے،یہ امتیاز ایف ایف سی کی جانب سے کارپوریٹ گورننس کے ضابطہ کی مکمل پاسداری، مستحکم آپریشنل کارکردگی اور مؤثر انتظامی حکمتِ عملیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ بریفنگ ایف ایف سی کے ہیڈ آفس راولپنڈی سے ورچوئل طور پر منعقد کی گئی، جس کی نظامت ایف ایف سی کے انویسٹر ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے کی۔ اجلاس میں سرمایہ کاروں، کیپیٹل مارکیٹ کے تجزیہ کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔کمپنی سیکریٹری بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) خرم شہزادہ، ستارہ امتیاز (ملٹری)، نے سیشن کا آغاز کیا اور ایف ایف سی کی مسلسل بہتری، آپریشنل استعداد میں اضافہ، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر میں اضافہ کے عزم پر روشنی ڈالی۔چیف فنانشل آفیسر، سید عاطف علی نے نو ماہ کی مدت کے مالی و عملی کارکردگی کا جامع جائزہ پیش کیا اور کمپنی کے پائیدار ترقی، منافع بخشی، اور کارکردگی میں شاندار نتائج کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔ایف ایف سی اپنی قیادت اوراعتماد کی شاندار وایت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور قومی ترقی، زرعی خوشحالی، اور پائیدار کاروباری نمو کے اپنے وژن کی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔
