اسلام آباد، 6 نومبر 2025ء – جمہوریہ سیشلز کے تین رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز، راولپنڈی کا دوہ کیا۔
اس موقع پر بریگیڈیئر راشد محمود، نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔ مہمان وفد کو منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کے خاتمے کے لیے اے این ایف کی آپریشنل کامیابیوں اور اسٹریٹیجک اقدامات پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

تفصیلی بریفنگ کے بعد فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور انسدادِ منشیات کے شعبے میں تجربات اور قابلِ عمل طریقہ کار کے اشتراک پر اتفاق کیا۔ وفد نے اے این ایف کے پیشہ ورانہ مہارت اور قومی، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر حاصل کردہ نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔
فریقین کے درمیان مستقبل میں تعاون اور باہمی معاونت کے تسلسل پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف
https://dailytimeline.pk/wp-content/uploads/2025/11/ANF.jpg
