ٹاپ سٹی ون سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ
اضافی ڈویلپمنٹ اور فلور چارجز کا نفاذ بغیر قانونی جواز ہے، مظاہرین
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)ٹاپ سٹی ون سوسائٹی انتظامیہ کی طرف سےیوٹیلیٹی بلز کے نام پر ظالمانہ سرچارج لگا نے اور پانی کی بندش کیخلاف صدر ٹاپ سٹی بلڈرز ایسوسی ایشن شیخ سلیم ، صدر ممتاز سٹی بلڈرز ایسوسی ایشن عمر انوار کی قیادت میں ٹاپ سٹی کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ،
مطاہرین کا ڈالہ کلچر کےخاتمے اور سوسائٹی کافرانزک آڈٹ کروانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق صدر ٹاپ سٹی بلڈرز ایسوسی ایشن شیخ سلیم ، صدر ممتاز سٹی بلڈرز ایسوسی ایشن عمر انوار کی قیادت میںٹاپ سٹی کے رہائشیوںنے سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھےتھےجن پرمطالبات کے حق میں نعرے درج تھے
،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوسائٹی انتظامیہ کی طرف سےپلاٹوں کی قیمت جتنے چارجز مانگے جا رہے ہیں جبکہ انکار کی صورت میں ویگو ڈالے آجاتے ہیں اور رہائشیوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سےپہلے سے الاٹ اور قبضے میں لیے گئے پلاٹوں پر اضافی ڈویلپمنٹ اور فلور چارجز کا نفاذ بغیر قانونی جواز ہے، انہیں واپس لیا جانا چاہیے،
گزشتہ ایک ہفتے سے سوسائٹی کا پانی بند ہے اور ٹینکر بھی نہیں آنے دیا جارہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گزارش ہے کہ اس علاقے کو اسلحہ سے پاک بنایا جائے اور ڈالہ کلچر کاخاتمہ کیا جائے ، سوسائٹی کافرانزک آڈٹ کروایا جائے،انتظامیہ پر یہ فرض ہے کہ وہ شفاف قانونی اور ذمہ داری سے کام کرے،انتظامیہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان معاملات کو فوری طور پر شفاف طریقے سے اور قابل اطلاق قوانین اور قواعد کے مطابق حل کرے گی۔
