
اسلام آباد: چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر نے ایک اپنے بیان میں اپنے وطن پر اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، "پاکستان، پاکستانیوں کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے۔” یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امارات گروپ جو گرانہ ڈاٹ کام، ایجنسی 21 اور دیگر پراپرٹی و ٹیکنالوجی منصوبوں کا ایک بڑا کنسورشیم ہے نے ملک گیر مہم "یکجہتیِ پاکستان” کا آغاز کیا ہے۔
یہ مہم پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں اور سرحدوں کی حفاظت کے عزم کو سلام پیش کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔
اس مہم کے آغاز پر امارات کے تمام دفاتر میں ٹیم ممبرز نے پاکستانی پرچم تھامے "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے نعرے لگائے اور ملک سے بے لوث محبت اور وابستگی کا عملی مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بہادر سپاہیوں کی بدولت محفوظ ہیں۔ "یکجہتیِ پاکستان” ہماری فوج کیلئے ہمارا عاجزانہ خراجِ تحسین ہے اور اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ قومی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
ملک گیر مہم، جوش و جذبے کے ساتھ
اس حب الوطنی سے بھرپور مہم کے تحت امارات نے اپنے تمام آؤٹ آف ہوم میڈیا اسپیسز بشمول بل بورڈز، ڈیجیٹل اسکرینز اور شہر بھر کی سائن ایجز "یکجہتیِ پاکستان” کے پیغام کے لیے وقف کر دیے ہیں۔
اسلام آباد سے کراچی تک، ہر گلی اور شاہراہ قومی اتحاد اور فخر کا اظہار بن چکی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ امارات کی مارکیٹنگ ٹیموں کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ اس مہم کو بھرپور طریقے سے چلایا جا سکے جس میں ڈیجیٹل کمپینز، عوامی تقریبات، اور سوشل میڈیا پر تشہیر شامل ہے۔ اس مہم میں پاکستان کے بڑے کاروباری اداروں کے ساتھ اشتراک بھی شامل ہے تاکہ مختلف شعبوں میں اتحاد کا پیغام عام کیا جا سکے۔ اس مہم کے اگلے مرحلے میں امارات گروپ پاکستان کے بڑے شہروں میں یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کرے گا۔ یہ پرامن ریلیاں شہریوں، ملازمین، کاروباری رہنماؤں اور سوشل انفلؤئنسرز کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر مسلح افواج سے محبت اور حمایت کا عملی اظہار ہوں گی۔
"یکجہتیِ پاکستان” صرف ایک مارکیٹنگ مہم نہیں بلکہ ایک قومی تحریک ہے جو فخر، اتحاد، اور پاکستان کی فوجی قوت کے ساتھ کھڑے ہونے کی علامت ہے۔ ہمارا پیغام سادہ لیکن مؤثر ہے کہ ہم متحد ہیں۔ ہم شکر گزار ہیں۔ اور ہمیں پاکستان پر یقین ہے۔