
●ماری انرجیز لمیٹڈ نے سندھ میں واقع سجاول بلاک میں، گورو بی فارمیشن کے سوہو ویل-1 میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے
●64انچ قطر کی گیس پائپ لائن اور 1482.5 ویل ہیڈ فلونگ پریشر پر 30.01 ایم ایم سی ایس سی ایف ڈی گیس کا بہاو دیکھاگیاہے۔
●ماری انرجیز لمیٹڈ سجاول بلاک کا آپریٹر ہے
●ماری انرجیز لمیٹڈ کے ایم ڈی/ سی ای او فہیم حیدر نے نئے ہائیڈروکاربن ذخائر کی دریافت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےپیٹرولیم منسٹری ، ڈی جی پی سی، صوبائی حکومت اور علاقے کے عوام کا، ان کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے
●ماری انرجیز کے چیئرمین بورڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے نئے ہائیڈروکاربن ذخائر کی دریافت کو خوش آئند اور امید افزا قرار دیا ہے