
لندن: آسٹریلوی کرکٹرز کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آؤٹ مرحلے میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز 29 مئی سے شروع ہوگی، جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز شامل ہیں۔
دوسری جانب آئی پی ایل کا ناک آؤٹ مرحلہ 17 مئی سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا، ون ڈے اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی آئی پی ایل فرنچائزز سے وابستہ ہیں۔
جن میں جوزبٹلر، وِل جیکس اورجیکب بیتھل کی ٹیموں کے ناک آؤٹس تک پہنچنے کا امکان ہے، جوفرا آرچر کی ٹیم راجستھان رائلزکا سیزن 20 مئی کو ختم ہو جائیگا جبکہ جیمی اوورٹن نے بھارت واپس نہ جانے کا عندیہ دیا ہے۔