
ہمیں چاہئے کہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں، ثاقب روف پا کستانی سفیر بحرین
پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو میں توقعات سے زیادہ پذیرائی ملی، چیئرمین PAEI فہد برلاس
کہ پاکستان میں سرمایہ کاری محفوظ ہے حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے،خورشید برلاس
اسلام آباد(پ ر) پاکستان ایسو سی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو17 مئی2025 ء کو کرائون پلازہ بحرین میں منعقد ہوئی۔جس کا شاندار افتتاح بحرین میں پاکستان کے نامزد سفیر ثاقب روف نے کیا۔کانفرنس میں سیاحت،میڈیکل ٹورازم ، ایجوکیشن ،سول ایوی ایشن اور رئیلراسٹیٹ کے شعبوں سے وابستہ شخصیات، انوسٹرز اور بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور پاکستانی اور بحرین کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایسو سی ایشن آف ایگزبیشن آف انڈسٹری کے چیئرمین فہد برلاس نے باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا اور معزز مہمانوں ، حکومتی اور سیاسی شخصیات کا کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں تقریبا20 ہزار سے زائد مندوبین جن میں پاکستانی کمیونٹی اور بحرین سے تعلق رکھنے والے میڈیکل ، ایجوکیشن ، مذہبی ٹورازم اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔چیئرمینPAEI نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو سے پاک بحرین تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، بحرین اور پاکستان کے درمیان ایسی کانفرنسز کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، سفارتی اور کاروباری سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس کانفرنس سے پاکستانی معیشت پر دیرپا اثرات مرتب ہونگے۔ سرمایہ کاری کیلئے بہتر ماحول فراہم ہوگا۔پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اپنے خصوصی خطاب میں پاکستانی سفیر ثاقب روف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری محفوظ ہے حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔بانی چیئرمین خورشید برلاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس ایکسپو میں توقعات سے زیادہ پذیرائی ملی۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ہمیں چاہئے کہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے اقدامات کریں۔ جس طرح ٹورازم سیکٹر دنیابھر میں ترقی کر رہا ہے اس سلسلے میں پاکستان کو بھی عملی طور پر اقدامات اٹھانے چاہئے۔۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اس قسم کی کانفرنسز اور ایکسپو کا ہونا وقت کا تقاضا ہے۔ا ور ہمیں چاہئے کہ دونوں ممالک کے وفد آپس میں روابط میں رہیں اور آپس میں کاروباری تعلقات کو فروغ دیں ۔دیگر مقررین جن میں بحرین چیمبر آف کامرس کے وائس چیئرمین عبدالجبار پاکستان سے حسن مسعود کنول وائس چیئرمین کے پی بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ خیبر پختونخوا، زاہد لطیف سابقہ چیئرمین پاکستان اسٹاک چینج،سجاد حسین، چوہدری عبدالرئوف،، انجینئر فہیم اقبال چوہدری، آصف علی شیرازی، محمد ندیم چوہدری ،محمد افضل بھٹی ،چوہدری طارق اور دیگرمقررین نے کیا کانفرنس میں بحرین بھر اور پاکستان سے مختلف کمپنیز کے نمائندگان اور بزنس سے وابستہ شخصیات نے تجارت اور سیاحت، تعلیم اور دیگرموضوعات پر تبادلہ خیال کیا پاکستان ایسو سی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کی جانب سے پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو کی تقریب میں مہمان خصوصی عزت مآب عبداللہ بن عادل فخرو وزیر صنعت وتجارت پاکستان کے نامزد سفیر ثاقب ر ئوف،چیئرمین PAEI فہد برلاس، بانی خورشید برلاس نے اعلی کمپنیوں کے حامل شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئے۔