
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
5 کاروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 39 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد مالیت کی516.51 کلو گرام منشیات برآمد۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے 6.110 کلوگرام آئس برآمد جو گڑ میں چھپائی گئی تھی، ملزم گرفتار۔
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافر سے 1.6 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
سہراب گوٹھ کراچی کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
گاندھی جنگل، چاغی کے قریب غیرآباد علاقے میں سمگلنگ کے لیے چھپایا گیا 480 کلوگرام مشکوک منشیات مواد برآمد۔
شاہراہِ شہید ذوالفقار علی بھٹو روڈ کراچی کے قریب سمگلنگ کے لیے جھاڑیوں میں چھپائی گئی24 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف


