نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی
اسلام آباد، 11 نومبر 2025:
27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے سلسلے میں ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد کے 102 رکنی وفد نے، میجر جنرل محمد رضا ایزاد ، ہلالِ امتیاز (ملٹری) کی قیادت میں، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

ورکشاپ کے شرکاء کو بریگیڈئیر سید عمران علی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اے این ایف نے ادارے کے تنظیمی ڈھانچے ،منشیات کے خاتمے کے لیے ادارے کے کلیدی کرداراور کاؤنٹر نارکوٹکس کے ضمن میں حاصل کی جانے والی کاوشوں اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیشن کے دوران اے این ایف کی نمایاں عملی کاروائیوں ، عوامی آگاہی مہمات، اور انٹرنیشنل اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا۔
ایونٹ کے دوران اے این ایف کی "انسدادِ منشیات مہم برائے تعلیمی ادارہ جات” پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ اور تعلیمی حلقوں میں آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ ان مہمات کے نتائج نہایت مثبت قرار دیے گئے، جوکہ نوجوانوں میں منشیات کے خلاف بڑھتے ہوئے شعور اور شمولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

تقریب کے آخر میں ایک انتہائی مفید سوال جواب سیشن بھی ہوّا۔ میجر جنرل عبد المُعید ہلال امتیاز (ملٹری)، ڈی جی اے این ایف ،نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے ۔
ایونٹ کا اختتام ایک تعمیری مکالمے کے ساتھ ہوا ،جس میں منشیات سے پاک معاشرے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وفد نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور قومی سلامتی و نوجوانوں کے تحفظ کے لیے جاری خدمات کو سراہا۔
https://dailytimeline.pk/?p=9401
https://timelinenews.com.pk/anfs-crackdown-against-drug-traffickers-2/
