
اجلاس میں وزیرِ ریلوے، محمد حنیف عباسی دفترِ نائب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی، سیکریٹری داخلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) افضل جنجوعہ، راجہ سرفراز اکرم، گوہر زاہد ملک، سہیل بھٹی، ایمان ربانی، محسن رضا نقوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شرکت کی۔
نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے کمیٹی کے تمام اراکین کی جانب سے حضرت بری امامؒ کی مقدس درگاہ کے تحفظ، دیکھ بھال اور ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور ان کے جذبۂ خدمت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ چادر پوشی کی روحانی تقریب 7 اگست 2025 کو منعقد کی جائے گی، جبکہ عرس مبارک 8 تا 10 اگست 2025 تک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔
نائب وزیرِ اعظم نے ہدایت جاری کی کہ وزیرِ ریلوے کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کی جائے جو درگاہ کی دیکھ بھال، مرمت اور تعمیراتی کاموں کی نگرانی کرے، تاکہ اس عظیم روحانی ورثے کا وقار، تقدس اور حرمت برقرار رہے۔