
تفصیلات کے مطابق رفاہ ہیلتھ کیئر سروسز کی جانب سے صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے میکس ہیلتھ ہسپتال میں مکمل طور پر خواتین عملے سے لیس اپنی نوعیت کے پہلے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا ہے جو خصوصی طور پر خواتین مریضوں کی خدمت کیلئے وقف ہے ۔ خواتین مریضوں کی پردہ داری کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے بنائے گئے اس آپریشن تھیٹر میں سرجیکل کی سہولت کا جملہ عملہ مکمل طور پر خواتین سٹاف پر مشتمل ہے جس میں خواتین سرجنز، اینستھیزیئسٹ کے علاوہ دیگر سٹاف شامل ہےاوریہ عملہ ہسپتال میں خواتین مریضوں کی خدمت کیلئے وقف ہے۔ یاد رہے خطے میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اقدام ہے جو خواتین کیلئے محفوظ اور باعزت ماحول کی فراہمی کے علاوہ مکمل طور پر مریضوں کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے حوالے سے رفاہ ہیلتھ سروسز کے جاری عزم کا آئینہ دار اور عکاس ہے۔