اسلام آباد۔25 جولائی، 2025۔۔۔۔ پاکستان کی صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنی زونگ فورجی نے کراچی اور لاہور کے بعد اسلام آباد میں اپنے Z SAIS کلاؤڈ شو کاکامیاب انعقاد کیا۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایونٹ پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کی جانب اہم سنگ میل ہے۔
یہ کلاؤڈ زونگ فورجی کے ترقی کی سمت کی نمائندگی کرتا ہے، جو کنیکٹیویٹی سے آگے بڑھتے ہوئے ایسے جدید بزنس سلوشنز فراہم کرتا ہے جو آج کی کاروباری ضروریات اور اسٹریٹجک ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔ یہ ایونٹ صرف پراڈکٹس کی تفصیلات تک محدود نہ تھا بلکہ یہ ایک مربوط پلیٹ فارم تھا جس کا مقصد لاہور اور کراچی میں کامیاب انعقاد کے بعد Z SAIS کے سفر اور اس کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا تھا۔ اس ایونٹ نے ملک گیر جدت طرازی کو متعارف کرانے کے لیے زونگ کردار کو مزید مضبوط کیا۔
تقریب کا ایک اہم پہلو سائیمکس ٹیکنالوجیز، پاک گلف اوراپلاوجیگس جیسے معروف اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داریوں کا اعلان تھا۔یہ نئی شراکت داریاں کلاؤڈ کے ایکوسسٹم کی وسعت کا ثبوت ہیں اور اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ مختلف شعبے کس طرح مقامی میزبانی والے اور کاروباری ضروریات کے لیے تیار کلاؤڈ سالوشنز میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔
زونگ فورجی کے ہیڈ آف بزنس سالوشنز فاروق رضا خان نے کہاکہ،”یہ شوکیس صرف ایک پلیٹ فارم لانچ کرنے کے بارے میں نہیں تھا بلکہ سننے، مشغولیت اوردرست شراکت داروں کے ساتھ ہمقدم ہونے کا سفر تھا۔ ہماری تبدیلی سطحی نہیں بلکہ اسٹریٹجک ہے جو کہ پاکستان کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے میں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے عزم سے منسلک ہے۔ ہم ایسے بزنس سالوشنز فراہم کر رہے ہیں جو حقیقی انٹرپرائز کی جدت کے لیے موزوں ہوں۔ جیسے جیسے یہ ملک گیر شوکیس کا اختتام کی جانب بڑھ رہاہے،یہ واضح ہورہا ہے کہ پاکستان میں کلاؤڈ کا مستقبل اعتماد،تعاون اور مقامی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔“
اسلام آباد کا یہ ایونٹ، ملک گیر Z SAIS کلاؤڈکے سفر میں ایک اہم سنگ میل تھا جس نے زونگ فورجی کی حیثیت کو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے قابل اعتماد محرک کے طور پر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرپرائز سطح پر تعاون، جدت اور کلاؤڈ۔فرسٹ کی ترقی کی بنیاد بھی رکھ دی ہے۔



