
کراچی: لیوولٹیک، جو اسمارٹ سولر اور انرجی اسٹوریج سلوشنز کا ایک عالمی رہنما ادارہ ہے، نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025) میں گرڈ ٹائیڈ انورٹرز، ہائبرڈ انورٹرز، انرجی اسٹوریج سسٹمز، بیٹریز اور ای وی چارجرز سمیت اپنی مکمل پروڈکٹ رینج کامیابی کے ساتھ پیش کی۔
خطے کی سب سے بڑی صنعتی نمائشوں میں شمار ہونے والی اس ایکسپو نے لیوولٹیک کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ دنیا بھر سے آئے ہوئے تجارتی خریداروں، توانائی کے ماہرین اور صنعتی فیصلہ سازوں کے سامنے اپنی تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کر سکے۔
نمائش میں لیوولٹیک نے اپنے جدید گرڈ ٹائیڈ انورٹرز کی سیریز متعارف کرائی جن کی رینج 6 کلو واٹ، 10 کلو واٹ، 25 کلو واٹ، 50 کلو واٹ سے لے کر 125 کلو واٹ تک ہے، جو رہائشی، کمرشل اور صنعتی شعبوں کے لیے اعلیٰ کارکردگی اور پائیداری فراہم کرتے ہیں۔
کمپنی نے ہائبرڈ انورٹرز کا بھی وسیع پورٹ فولیو پیش کیا، جس میں لو وولٹیج اور ہائی وولٹیج دونوں کیٹیگریز شامل ہیں۔ 3.5 کلو واٹ اور 6.2 کلو واٹ ہائبرڈ انورٹرز (ریٹنگ IP21) کو گھریلو استعمال کے لیے اجاگر کیا گیا، جو کم جگہ میں مؤثر اور موزوں حل فراہم کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، 15 کلو واٹ، 20 کلو واٹ اور 30 کلو واٹ کے ہائی وولٹیج ہائبرڈ انورٹرز (ریٹنگ IP66) بڑے کمرشل اور صنعتی منصوبوں کے لیے پیش کیے گئے۔ مزید برآں، لیوولٹیک نے اپنے نئے 6 کلو واٹ، 8 کلو واٹ اور 10 کلو واٹ ہائبرڈ انورٹرز بھی نمائش میں پیش کیے، جو IP66 ریٹنگ کے ساتھ مختلف ماحول میں زیادہ پائیداری اور اعتماد فراہم کرتے ہیں۔
ان مصنوعات کے ساتھ ساتھ، لیوولٹیک نے اپنا فلیگ شپ iPower HES-6000 انرجی اسٹوریج سسٹم، 5 کلو واٹ لیتھیم بیٹری اور 24V 100Ah بیٹری بھی پیش کی، جو بیک اپ بجلی اور جدید اسٹوریج کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔ پائیدار ٹرانسپورٹ کی طرف بڑھتے ہوئے، کمپنی نے سنگل فیز 7.3 کلو واٹ ای وی چارجر بھی متعارف کرایا، جو پاکستان میں صاف توانائی پر مبنی ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیوولٹیک کے ڈائریکٹر سیلز مسٹر میکس ما نے کہا:
“آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025 ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ ہم پاکستان جیسے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے مارکیٹ میں اپنے پارٹنرز اور صارفین سے جڑ سکیں۔ پاکستان کا انرجی سیکٹر تیزی سے بدل رہا ہے اور لیوولٹیک یہاں ایسے جدید، کم لاگت اور پائیدار حل فراہم کرنے کے لیے موجود ہے جو گھریلو صارفین، کاروباروں اور صنعتوں کو توانائی میں خود کفالت حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔”
اس موقع پر لیوولٹیک کے کراچی سیلز ہیڈ مسٹر سعود صابر نے کہا:
“یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ لیوولٹیک کا کراچی آفس اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔ ہمارے پاس مقامی سیلز اور ٹیکنیکل ٹیم موجود ہے جو تیز تر رسپانس، بہتر بعد از فروخت سروس اور ڈسٹری بیوٹرز و پارٹنرز کے ساتھ قریبی تعاون کو یقینی بنائے گی۔”
آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025 میں لیوولٹیک کی شاندار موجودگی اس کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ پاکستان کے کلین انرجی ٹرانزیشن کو سپورٹ کرے گا اور پائیدار، قابلِ اعتماد توانائی کے حل فراہم کر کے ملک کے روشن اور محفوظ توانائی مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔