
کراچی اور اسلام آباد، ستمبر 2025:
سعودی ٹورزم اتھارٹی (STA) نے کراچی اور اسلام آباد میں چار روزہ B2B روڈ شو کے کامیاب اختتام کے ساتھ پاکستان کی مارکیٹ کے لیے اپنی وابستگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ اس اقدام نے نئے پرجوش MICE مواقع اور سیاحتی تجربات متعارف کروائے جس سے دونوں ممالک کے ٹریول اور بزنس سیکٹرز کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔
روڈ شو نے سعودی اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کیا جن میں سرکردہ ہوٹلز، ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمپنیز (DMCs)، ڈیسٹینیشن مارکیٹنگ آرگنائزیشنز (DMOs)، ایئر لائنز اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والے شامل تھے جنہیں پاکستان کے کلیدی تجارتی شراکت داروں کے ساتھ جوڑا گیا۔ ون آن ون بزنس میٹنگز، B2B میچ میکنگ اور MICE پر توجہ مرکوز نیٹ ورکنگ سیشنز کے ذریعے اس پروگرام نے تعاون کے نئے راستے پیدا کیے اور سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی سیاحتی پیشکش کو نمایاں کیا۔
سعودی عرب خود کو MICE سیاحت کے ایک ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر پیش کر رہا ہےجو عالمی معیار کے کنونشن سینٹرز، جدید مقامات، اور ایک ایسے ماحولیاتی نظام سے تقویت یافتہ ہے جو بین الاقوامی سطح پر میٹنگز، انعامی دوروں، کانفرنسز اور نمائشوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ MICE مواقع کے ساتھ ساتھ، روڈ شو نے سعودی عرب کے متنوع تجربات کو بھی اجاگر کیا جن میں العُلا کی ثقافت و ورثہ، ریاض کی توانائی، جدہ کی رنگینی اور ابہا، طائف اور الباحہ کی قدرتی خوبصورتی شامل ہیں۔ بڑے تفریحی اور لائف اسٹائل ایونٹس جیسے MDL Beast اور ریاض سیزن کو بھی پیش کیا گیا جو مملکت کی اس صلاحیت کو نمایاں کرتے ہیں کہ وہ کاروبار کو منفرد ثقافتی دریافت کے ساتھ یکجا کر سکتا ہے۔
فوری شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پروموشنز لانچ کیے گئے، جن میں پرکشش سمر ڈیلز، سرمائی العُلا ٹورز کے لیے ارلی برڈ ڈسکاؤنٹس، اور تفریحی اور گروپ ٹریول کے لیے خصوصی پیکجز شامل تھے۔
سعودی وفد میں طیّبہ انویسٹمنٹس، سعودی سلک روٹ، ویا کونیکٹ، 88 ڈیسٹینیشنز، کربن ٹورز، کنگ عبدﷲ اکنامک سٹی (ویا کونیکٹ کی نمائندگی میں)، قدیہ، آرویا کروز (JAS ٹریولز کی نمائندگی میں)، سعودی ایئرلائنز، فلائی اے ڈیل، اور حرمین ٹرین کے ساتھ سعودی عرب کی تیزی سے پھیلتی ہوئی میٹرو اور ہائی اسپیڈ ریل سروسز شامل تھیں جو اہم شہروں کے درمیان رابطہ بہتر بنا رہی ہیں۔
یہ روڈ شو پاکستان کے لیے سعودی عرب کی طویل مدتی وابستگی اور اس کے وژن کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے کہ وہ مربوط سفری حل پیش کرے جو کاروبار، ثقافت اور تفریح کو یکجا کریں۔ مقامات، ایونٹس، اور سعودی عرب کی متنوع پیشکشوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے وزٹ کریں
: www.visitsaudi.com۔