
ممبران کا مینجمنٹ کمیٹی کے اقدامات پر اظہار اعتماد ‘بدلتے حالات کو خوش آئند قرار دیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ (AGM) ممبران کی ریکارڈ تعداد میں شرکت کے باعث تاریخی طور پر کامیاب رہی۔
اجلاس میں بڑی تعداد میں ممبران نے مینجمنٹ کمیٹی کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور بدلتے ہوئے حالات کو خوش آئند قرار دیا۔ سوسائٹی کے صدر رانا وحید سرور نے 1987 سے 2025 تک کا مکمل منظرنامہ پیش کیا، جبکہ جنرل سیکرٹری مظہر حسین نے موجودہ منیجمنٹ کمیٹی کی کارکردگی پر سلائیڈز کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں پہلی مرتبہ پچھلے ادوار کی آڈٹ رپورٹس، آئندہ سال کا بجٹ، سوسائٹی کے موجودہ اثاثوں اور بقایاجات کی تفصیلات ممبران کے سامنے پیش کی گئیں۔ اس موقع پر سرکاری اداروں کے آبزرورز بھی موجود تھے، جبکہ ایجنڈے کی بھرپور حمایت نے اجلاس کو منفرد اور تاریخی بنا دیا۔ ممبران نے کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ترقی کا یہ سفر اسی تسلسل سے جاری رہے گا۔
مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ انتخابی منشور پر قائم ہیں اور ایک ایک وعدہ پورا کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ممبران اپنی سوسائٹی کو بنتے اور ترقی کرتے دیکھ سکیں گے.