
لاہور، 12 مئی 2025: پاکستان کے سب سے ذیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈانفینکس نے باضابطہ طور پر
Infinix NOTE 50 Pro+ 5G پاکستان میں لانچ کر دیا ہے جوجدید AI خصوصیات، 100X پیری اسکوپ کیمرا اورشاندار چارجنگ صلاحیتوں سے آراستہ ہے۔ PKR 119,999 کی قیمت پر دستیاب یہ فون اب پاکستان بھر میں اور آن لائن Xpark پر دستیاب ہے جس میں خریداری کے ساتھ مفت MagPowerچارجر بھی دیا جا رہا ہے۔
NOTE 50 Pro+ 5G میں سب سے طاقتور اور جدیدٹیلی فوٹو لینز شامل ہے، جس میں 50MP الٹرا-تھن پیری اسکوپ لینز دیا گیا ہے جو 6X ڈیجیٹل لاس لیس زوم اور 100X الٹی میٹ زوم فراہم کرتا ہے۔
یہ سیریز محض ایک اسمارٹ فون نہیں بلکہ ایک شاندارAI ساتھی بھی ہے جس میں جدید ترین DeepSeek R1 انجن شامل کیا گیا ہے جوکہ مختلف AI فیچرز کوموثر طریقے سے چلاتا ہے۔اس کی نمایاں خصوصیات میں AI Live Call Translation شامل ہے جو کال کے دوران دو طرفہ حقیقی وقت ترجمہ فراہم کرتا ہے، جبکہ AI Call Summary خودکار طور پر کال کے اہم نکات کا خلاصہ تیار کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، AI Health Monitoring جیسا فیچر بھی دیا گیا ہے جو دل کی دھڑکن، ذہنی دباؤ، اور نیند کے معمولات پر نظر رکھتا ہے، تاکہ صارفین اپنی صحت سے آگاہ رہ سکیں۔
یہ ڈیوائس Armor Alloy Metal باڈی سے تیار کی گئی ہے جو نہ صرف مضبوطی فراہم کرتی ہے بلکہ دیکھنے میں بھی بے حد خوبصورت لگتی ہے۔ یہ ان صارفین کے لیے بہترین ہے جو اسٹائل اور مضبوطی دونوں کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے انفینکس کے سی ای او سائمن فینگ نے کہاکہ” NOTE 50 Pro+ 5G ہماری اُس سوچ کا مظہر ہے جو صارفین کے روزمرہ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بامعنی جدت لانے پر مرکوز ہے۔ AI ٹیکنالوجی، سپر فاسٹ چارجنگ اور 100X پیری اسکوپ کیمرا کے امتزاج سے لیس یہ فون کارکردگی اور مضبوطی کا نیا معیار قائم کرتا ہے۔”
اس کے علاوہ، یہ موبائل فونAll Round FastCharge 3.0، 100W فاسٹ وائرڈ چارجنگ اور 50W وائرلیس MagCharger کیساتھ آتا ہے جس کے ذریعے آپ منٹوں میں فون چارج کر سکتے ہیں۔ صارفین کو مکمل وائرلیس چارجنگ تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہر خریداری کے ساتھ20W wireless MagPowerمفت دیا جا رہا ہے۔