
کراچی، 12مئی،:2025
خواتین کی صحت اور مالی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے، جے ایس بینک نے اپنی خواتین کے لیے مخصوص بینکاری پلیٹ فارم “JS Her” کے ذریعے پاکستان کا پہلا خصوصی زچگی بیمہ (maternity insurance) متعارف کرایا ہے، جو ماؤں کو زچگی کے دوران خصوصی نگہداشت اور کوریج فراہم کرتا ہے۔
مدرز ڈے کے موقع پر ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی یہ جدید بیمہ اسکیم زندگی کے ایک نہایت اہم مرحلے پر مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ اس بیمہ میں عام زچگی کے لیے 100,000 روپے تک اور پیچیدہ زچگی یا سی سیکشن کے لیے 125,000 روپے تک کی کوریج شامل ہے۔ اس پالیسی سے 18 سے 50 سال کی عمر کی خواتین مستفید ہو سکتی ہیں۔
جے ایس بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر، عاطف ملک نے اس اقدام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:” جے ایس بینک میں ہم زندگی کے ہر مرحلے پر خواتین کے لیے مالیاتی حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ‘JS Her’ کے تحت پاکستان کے پہلے زچگی بیمہ کے آغاز کے ساتھ، ہم ایسی نگہداشت، اعتماد اور تحفظ فراہم کر رہے ہیں جس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ یہ جامع بینکاری کی جانب ایک اہم قدم ہے ، جہاں ہر خاتون خود کو اہم اور بااختیار محسوس کرے۔“
JS Herخواتین کے لیے مالیاتی جدت میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اور ایسے مکمل مصنوعات اور خدمات کا مجموعہ پیش کرتا ہے جو ان کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے—اب صحت، خاندان اور طویل مدتی تحفظ پر مزید زور دیا گیا ہے۔
***