
اسلام آباد، 24 مئی 2025: پاکستان میں پہلی بار، ملک کے اولین ڈیجیٹل ٹیلی کام برانڈ، اونک (Onic) نے GPT 4o پریمیئم کو اپنی ایپ میں شامل کر کے صارفین کیلئے مفت فراہم کر دیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ایک بڑی تکنیکی کامیابی ہے، بلکہ انڈسٹری کی ڈیجیٹل ترقی کے سفر میں اونک کے رہنما کردار کو بھی مستحکم کرتا ہے۔
دنیا بھر میں اوپن اے آئی(OpenAI) کا GPT 4o پریمیئم عام طور پر ادائیگی پر دستیاب ہوتا ہے، تاہم اونک نے اس جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو اپنے موجودہ صارف منصوبوں کا حصہ بنا کر سب کے لیے مفت فراہم کر دیا ہے۔
اس موقع پر صدر و گروپ سی ای او، پی ٹی سی ایل اور یوفون4G ، حاتم بامطرف نے کہا، ’’اونک کا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ ایک ڈیجیٹل ٹیلی کام برانڈ اپنے صارفین کیلئے ان کی ضروریات سے بڑھ سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔ GPT 4o پریمیئم کا اونک میں انضمام صرف ایک تکنیکی ترقی نہیں، بلکہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت تک رسائی کو عام کرنے کی طرف ایک عملی قدم ہے۔ ہمیں ایسے پلیٹ فارم کی حمایت پر فخر ہے، جو عوام کو براہِ راست جدید ترین سہولیات تک رسائی دے رہا ہے اور انڈسٹری کے لیے نئے معیارات قائم کر رہا ہے۔‘‘
اونک پاکستان کے کنٹری ہیڈ، عمر بن طارق نے اس موقع پر کہا، ’’اپنے تمام صارفین کوGPT 4o پریمیئم تک مفت رسائی دینا دراصل مفید ترین سہولیات کی فراہمی کے ہمارے عزم کا مظہر ہے۔ اس طاقتور مصنوعی ذہانت کی سہولت کو براہِ راست اونک ایپ میں شامل کرکے ہم اپنے صارفین کو تخلیقی صلاحیتوں، پیداواری عمل، اور روزمرہ کے بہتر فیصلوں میں مدد دینے والے جدید ٹولز تک آسان رسائی فراہم کر رہے ہیں۔‘‘
GPT 4o کی مفت فراہمی کے بعد اب صارفین اونک ایپ کے ذریعے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو مواد تخلیق کرنے، درست فیصلے کرنے اور بروقت مسائل کا حل فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ چاہے خیالات کو ترتیب دینا ہو، سوالات کے جوابات حاصل کرنا ہوں یا مختلف موضوعات دریافت کرنا ہو، اونک کے صارفین کے لیے اب ایک جدید ڈیجیٹل اسسٹنٹ محض ایک اشارے کی دوری پر ہے۔
اونک بنیادی طور پر صرف ایک ٹیلی کام برانڈ نہیں بلکہ ڈیجیٹل دور کے افراد کے لیے بنایا گیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جن کی ضروریات صرف کنیکٹیویٹی سے بڑھ کر ہیں ۔ اونک صارفین کی خودمختاری اور ٹیکنالوجی کی جدت اور سہولت کو فروغ دے کر لوگوں کو ایک ایسی طرزِ زندگی سے روشناس کرا رہا ہے جو ڈیجیٹل دور کی پہچان ہے۔ ان کوششوں سے ٹیکنالوجی کا مستقبل ہماری رسائی میں آ چکا ہے ، اور اونک اس کی قیادت کر رہا ہے۔ختم شد۔