
لاہور، 7 جولائی 2025: پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے گھریلو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جدید ترین واشنگ مشینزکی سیریز”محنت کم،صفائی زیادہ ” کے سلوگن کے ساتھ متعارف کروا دی ہے، جو اب پورے پاکستان میں خصوصی 10% ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پری آرڈر کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ نئی واشنگ مشینز روزمرہ کی زندگی کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں، جو شاندار کارکردگی اور جدید حفظانِ صحت کی خصوصیات کو یکجا کرتی ہیں، اور لانڈری کے کام کو بے حد آسان بنا دیتی ہیں۔
ٹی سی ایل کی یہ نئی سیریز ڈائریکٹ ڈرائیو (Direct Drive) موٹر سے لیس ہے، جو نہایت خاموشی سے کام کرنے، بجلی کی بچت اور پائیداری کو یقینی بناتی ہے۔ اس میں موجود ہنی کومب ڈرم ڈیزائن کپڑوں کو نرمی سے دھوتا ہے، جس سے ان کے خراب ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، جبکہ دھلائی کی بہترین کارکردگی بھی برقرار رہتی ہے۔ ہائیجین کیئر فنکشن ہر دھلائی میں جراثیم اور الرجی پیدا کرنے والے عناصر کو مؤثر طریقے سے ختم کرتا ہے، جو اُن خاندانوں کے لیے نہایت مفید ہے جو صحت و صفائی کو ترجیح دیتے ہیں۔اس سیریز میں موجود جیٹ اسپرے واش ٹیکنالوجی تیز پانی کے اسپرے کے ذریعے گہرائی میں صفائی اور رِنسنگ کو ممکن بناتی ہے، جس سے لانڈری کا عمل نہایت تیز اور مؤثر ہو جاتا ہے۔
اس لانچ کی خوشی میں، ٹی سی ایل 5 جولائی سے 20 جولائی 2025 تک کیے گئے تمام پری آرڈرز پر 10 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، صارفین کو پورے پاکستان میں فری ڈیلیوری اور بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مفت انسٹالیشن کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔
نئی واشنگ مشینز ٹی سی ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر ایڈوانس ادائیگی کے ذریعے پری بک کی جا سکتی ہیں، جبکہ ٹی سی ایل کے ملک بھر میں موجود فلیگ شپ اسٹورز پر بھی دستیاب ہیں۔ ہر مشین کے ساتھ 20 سالہ ڈی ڈی موٹر وارنٹی اور 2 سالہ پی سی بی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطیٰ و افریقہ ماجد خان نیازی کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،”ٹی سی ایل میں ہمارا ہمیشہ یہی مقصد رہا ہے کہ ہم ایسی جدید مصنوعات متعارف کروائیں جو صارفین کی روزمرہ زندگی کو آسان بنائیں۔ ہماری نئی واشنگ مشین سیریز جدید ٹیکنالوجی، بہتر صفائی اور صارف دوست ڈیزائن کا عملی مظہر ہے، جو پاکستان میں لانڈری کے نئے معیار طے کرے گی۔”
مزید معلومات اور پری بکنگ کے لیے www.tclpakistan.comوزٹ کریں۔
٭٭٭