
کراچی،17جولائی،:
2025 اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں کلائنٹ انگیجمنٹ کے حوالے سے ایک خصوصی ایونٹ منعقدہوا جس میں ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی )آئی ٹی( سے منسلک خدمات فراہم کرنے والے اہم اداروں کی شخصیات کو کو مدعو کیا گیا تھا
تاکہ سرحدوں کے دونوں اطراف ترقی کے کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے حکمت عملی پر مبنی طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
مذاکرے میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے مختلف حل کاروباری اداروں کو زیادہ اعتماد اور کارکردگی کے ساتھ بین الاقوامی منڈیوں میں آگے بڑھنے میں کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔
پاکستان میں ٹیکنالوجی کی برآمدات سب سے زیادہ اُمید اُفزا اقتصادی موضوعات میں سے ہیں اور ابھی یہ محض آغاز ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ ملکی برآمدات میں کلیدی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے اور سافٹ ویئر کی ترقی ، بیک آفس سپورٹ اور ڈیجیٹل خدمات کی عالمی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اس ترقی میں معاونت کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے۔ دنیا کی 50 سے زائد مارکیٹوں میں موجودگی کے باعث، بینک نہ صرف اُن مارکیٹوں کے بارے میں گہری بصیرت فراہم کرتا ہے بلکہ غیرملکی زرمبادلہ کے حوالے سے مکمل خدمات ، درآمد کی مؤثر عملی صلاحیت، اور مسابقتی قیمتیں بھی پیش کرتا ہے جن سے کلائنٹس کو اپنے عالمی آپریشنز کو مزید بہتر بنانے اور لین دین میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ایونٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان میں ہیڈ آف ویلتھ اینڈ ریٹیل بینکنگ،سعدیہ ریاض نے کہا: ”پاکستان میں ٹیکنالوجی کمپنیاں بین الاقوامی سطح پر نئی جہتیں دریافت کر رہی ہیں، اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے ٹولز اور بصیرت فراہم کر رہے ہیں جو اُنہیں عالمی پیچیدگیوں کو مؤثر انداز میں سنبھالنے میں مدد دیتے ہیں۔
“ انہوں نے مزید کہا:”ہم اپنے عالمی نیٹ ورک کی قوت کو مقامی سمجھ بوجھ کے ساتھ ملا کر کلائنٹس کو مارکیٹوں تک رسائی، رسک مینجمنٹ، اور کرنسی کے لین دین کو آسان بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے غیرملکی زر مبادلہ کے حل خاص طور پر اُن کاروباری اداروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں جو تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر منسلک ہیں۔“
یہ ایونٹ بینک کے اس عزم کا عکاسی ہے جس کا مقصد اعلیٰ اثر رکھنے والے شعبوں کی معاونت کرنا اور کلائنٹس کو مختلف سرحدوں کے دونوں اطراف ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔مارکیٹ کے ماہرین اور کلائنٹس کو یکجا کر کے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جدت، مضبوطی، اور عالمی وسعت کے موضوعات پر بامعنی مکالمے کو مسلسل فروغ دیتا آ رہا ہے۔