
ادارے کی قیادت میں تسلسل ، کمپنی کی ترقی اور پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے عزم کو ظاہر کرتا ہے
کراچی،پاکستان،29جولائی،:2025 پاکستان میں شیل فیول اور لیوبریکنٹس کے خصوصی لائسنس یافتہ ادارے،وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے زُبیر شیخ کو بطور چیف ایگزیکٹو آفیسربرقرار رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔
توانائی اور مالیاتی شعبوں میں19 سال سے زائد عرصہ کا تجربہ رکھنے والےزبیرشیخ اسٹریٹجک ترقی، تجارتی ترسیل اور آپریشنل ٹرانسفرمیشن کا ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ نومبر،2024ءمیں وافی انرجی ہولڈنگ کی جانب سے شیل پاکستان کے حصول کے بعد، کمپنی کے ایک اہم مرحلے کےدوران اُن کی قیادت نے کاروباری تسلسل کو یقینی بنایا، کارکردگی کو مستحکم کیااور پاکستان میں کمپنی کے طویل مدتی عزائم کی رفتار کو فروغ دیا۔
اس بارے میں بورڈ کے چیئرمین غَسّان العامودی نے کہا:”زبیر کی تقرری بورڈ کے ان پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ وافی انرجی پاکستان کی قیادت کے لیے موزوں ہیں۔توانائی کے شعبے میں اُن کی گہری تفہیم، تجارتی بصیرت، اور نتائج حاصل کرنے کی صلاحیت انہیں ہمارے حصص یافتگان، صارفین اور شراکت داروں کے لیے مسلسل قدر پیدا کرنے کے لیے بہترین پوزیشن میں رکھتی ہے۔ بطور چیف ایگزیکٹوآفیسر، وہ وافی انرجی پاکستان کی اگلے مرحلے کی رہنمائی جاری رکھیں گے تاکہ یہ کمپنی ایک جدید، ذمہ دار اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ توانائی سے متعلق سلوشنز فراہم کرنے والا نمایاں ادارہ بن سکے۔“
زبیرشیخ نے اپنے کیریئر کا آغاز سنہ2006ء میں شیل کے ساتھ کیا، جہاں وہ فنانس، اسٹریٹجی، سیلز اور کمرشل لیڈرشپ جیسے مختلف شعبوں میں ترقی کرتے گئے۔ انہوں نے شیل پاکستان میں لیوبریکنٹس اور ریٹیل فیولز کے شعبوں کی بھی کامیابی سے قیادت کی، جہاں وہ بالترتیب جنرل مینیجر لیوبریکنٹس اور جنرل مینیجر موبیلٹی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو رُکن ہیں، اور انہوں نے بینکنگ، بندرگاہوں و شپنگ، اور آڈٹ و اشورنس کے شعبوں میں بھی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔
پاکستان میں شیل کے 78 سالہ برانڈ کی موجودگی کے ساتھ اور اس خطے میں توانائی کی ترقی کے سو سال سے زائد عرصے پر مبنی ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے، وافی انرجی ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات اور طویل المدتی معاشی ترقی کی حمایت کے لیے پُرعزم ہے۔