
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے 30 جون 2025 کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کیلئے اپنے مالی نتائج کا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا، جو 29 جولائی 2025 کو منعقد ہوا۔
کمپنی نے 38.5 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جو کہ گزشتہ سال کے 26 ارب روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے، جو فی حصص آمدن کے حساب سے 27 روپے بنتا ہے۔
ایف ایف سی نے مجموعی طور پر 1,419 ہزار ٹن یوریا پیداوار حاصل کی، اور 155 ارب روپے کا مجموعی سیلز ریونیو حاصل کیا ۔
کمپنی کی دیگر آمدن میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ منسلک کمپنیوں کی جانب سے منافع کی بہتر تقسیم کی وجہ سے ممکن ہوا۔
ایف ایف سی نے دوسرے عبوری ڈیویڈنڈ کا اعلان 12 روپے فی حصص کیا، جس کی رواں مدت کیلئے کل تقسیم 19 روپے فی حصص ہے۔
کمپنی نے سپلائی چین کے تسلسل اور ملازمین کی صحت و سلامتی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے کاروباری عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا-